• Saturday, 04 December 2021
ذہین وینٹی لیٹر کس نے تیارکیا؟

ذہین وینٹی لیٹر کس نے تیارکیا؟

 

ثول (نیا ٹائم ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ’ذہین‘ اور مختصر سا وینٹی لیٹربنایا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کر کے مریض کو اس کی ضرورت کے مطابق آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ یہ کارنامہ ’جامعۃ الملک عبداللہ للعلوم والتقنیہ‘ (کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے مل کر پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

یہ وینٹی لیٹر حجم کے لحاظ سے اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے ایک عام ایمبولینس میں نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ ضرورت محسوس ہونے پر اسے مریض کےگھر پر، اس کے بستر کے سرہانے بھی رکھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔عام وینٹی لیٹرز کے برعکس،اسے ہر وقت آکسیجن سلنڈر سے منسلک رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی بلکہ یہ اپنے اطراف کی ہوا کو جذب کرکے اس میں سے آکسیجن الگ کرکے مریض کو اسکی ضرورت کے مطابق مقدار میں کمی بیشی کر کے فراہم کرتا رہتا ہے۔

یہ ’’وینٹی بیگ‘‘ نامی وینٹی لیٹر،خاص طرح کے سینسرز اور مصنوعی ذہانت والے مؤثر نظام سے بنایا گیا ہے۔انہیں استعمال میں لاتے ہوئے یہ مریض کی دھڑکنوں اور سانسوں کی رفتار کے علاوہ ان میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کو بھی مسلسل مانیٹر کرتا ہے۔

یعنی یہ ذہین وینٹی لیٹر کسی مریض کو ٹھیک اتنی ہی آکسیجن مہیا کرتا ہے جتنی اس کو ضرورت ہے۔ نہ ہی زرا سی کم، نہ ہی زیادہ۔ خیال رہے کہ ہم جس ہوا میں سانس لے رہے ہیں، اس میں %21 آکسیجن موجود ہوتی ہے، ہوا میں آکسیجن کی بہت کم مقدار ہو یا بہت زیادہ، دونوں ہی صورتوں میں صحت اور زندگی کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر عدنان قمر اور احد سید کے تیار کردہ اس ذہین وینٹی لیٹر کو "KAUST Covid 19 Innovation Challenge" کے مقابلے کا فاتح بھی قرار دیا گیا ہے۔تاہم فی الحال یہ ایک پروٹو ٹائپ کی شکل میں ہے جسے ہسپتالوں اور گھروں میں قابل استعمال بنانے کے لیے مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے حکومت کو خط کیوں لکھا؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ