• Saturday, 04 December 2021
الیکشن کمیشن نے حکومت کو خط کیوں لکھا؟

الیکشن کمیشن نے حکومت کو خط کیوں لکھا؟

 

اسلام آباد (نیا ٹائم ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے حکومت کو خط لکھا ہے۔نجی اخبار کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی (ای ووٹنگ مشین)کے استعمال سے متعلق حکومت کو فنڈز جاری کرنےبارے خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت پارلیمانی امور سے معاملہ متعلقہ حکام تک پہنچانے کا مطالبہ دائر کیا گیا ہے، جبکہ حکومت کو ای وی ایم سٹوریج کے لیئے کوہسار بلاک میں 2 فلور مختص کرنے کی بھی تجویزجاری کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ امکان ہےکہ آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوں گے، اور ہمیں ان 23 ماہ کے اندر اندر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم اقدامات کرنے ہوںگے، الیکشن کمیشن کو 8 لاکھ سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی اسٹوریج کیلئے ویئر ہاؤس کی ضرورت ہوگی،جب کہ ڈیٹا سینٹر، کنٹرول سینٹر، جدید لیب، پرنٹنگ اور ٹریننگ سیشنز کے لیے بھی عمارت کی ضرورت ہوگی، ایک سال گزرنے کے بعد بھی عمارت کی تعمیر کے لئے پلاننگ کمیشن نے فنڈز جاری نہیں کئے ہیں۔

خط میں تحریرکیا گیا ہے کہ فنڈز میں تاخیر سے پہلے ہی ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے وقت ضائع ہوچکا ہے، پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے سیکٹر H-11 میں عمارت کی تعمیر کے لئے فوری فنڈز جاری کرے اور ترجیحی بنیادوں پر وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس عمارت کی تعمیرکےلئے اقدامات کیے جائیں ، ویئر ہاؤس وقت پر تعمیر نہ ہونے کے امکان کے پیش نظرحکومت کی طرف سے کسی بھی سرکاری عمارت میں جگہ مختص کی جاۓ۔

وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لیے 8 لاکھ سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدے گا جب کہ الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے تین ایکڑ اراضی کی ضرورت ہوگی۔

 

پرواز تاخیر کا شکار،،،کیوں ؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ