• Saturday, 04 December 2021
مریم نواز کااعتراف،تحقیقاتی کمیٹی قائم

مریم نواز کااعتراف،تحقیقاتی کمیٹی قائم

 

اسلام آباد (نیا ٹائم) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی۔

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز  نائب صدر  مسلم لیگ ن مریم نواز نے  میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اس بات کا  اعتراف کیا تھا کہ  پاکستانی ٹی وی  چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق جو آڈیو سامنے آئی تھی وہ  انہی کی  ہے۔ جس پرحکومت اور  وفاقی وزرا کی جانب سے  شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا اشتہارات  کو ڈیل  کرنے کا اعتراف سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اعتراف ہے۔ امید ہے اب  وہ بیرون ملک  پراپرٹیز کا  اعتراف  بھی کرلیں گی۔

 

وزیر مملکت فرخ حبیب  کا سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ  پر  کہنا تھا   کہ مریم نواز کس  کیپسٹی  میں قوم  کے ٹیکس سے دیے جانے والے اشتہارات کو اپنے ذاتی مفاد اور چوری کو بچانے کیلئے استعمال کر رہی تھیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا  تھا کہ  میڈیا کی آزادی پر ان کی منافقت  اب کھل کر سب کے  سامنے  عیاں ہو گئی ہے۔ اب تازہ  ترین اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات  کی جانب سے نائب صد رمسلم لیگ ن مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کے لئے  کمیٹی  بنا دی گئی ہے۔

 

تحقیقاتی کمیٹی ن لیگی دور حکومت میں میڈیا کو جاری کیے جانے والے اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور   نجی میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپوں  کو نوازنے سے متعلق اپنی رپورٹ  تیار کرے گی۔وزارت اطلاعات  حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز  کی زیر قیادت   چلنے والے میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے وفاقی حکومت کے  نو  ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار 902 روپے خرچ کئے گئے۔اس  میڈیا سیل سے پنجاب کے اشتہارات  کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری  خزانے  کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ  تیار کرے گی۔

 

 

ناجائز مطالبات نہیں مانیں گے

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ