• Saturday, 04 December 2021
پرواز تاخیر کا شکار،،،کیوں ؟

پرواز تاخیر کا شکار،،،کیوں ؟

 

اسلام آباد (نیا ٹائم ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز صفائی ستھرائی کے باعث 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ صفائی سے پہلے جہاز کا فرش کچرے سے بھرا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اکثر پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی جہاز گندگی سے بھرا ہوتا ہے اور خاص طور پر اس کے واش روم کی لائنیں بند ہوتی ہیں تو اسے انجینئرز کے حوالے کر دیا جاتا ہے جو تمام پائپ لائنوں کا معائنہ کرنے کے بعد کلیئرنس دیتے ہیں۔

اردن ایوی ایشن سےلیز پر پی آئی اے کو حاصل طیارے نےجب مانچسٹر ائیر پورٹ پر لینڈ کیا تو گندگی سے بھرا ہواتھا یہ معاملہ پی کے 9785 کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا تھا ۔جہازکو صاف ہونے میں چار گھنٹے لگے۔ تصاویر میں پلاسٹک کے کپ، پانی کی بوتلیں، ٹشو پیپر، چاکلیٹ اور بسکٹ کے ریپرز اور ضائع شدہ چیزیں جہاز کے فرش پر بکھری ہوئی دیکھی گئیں۔ جب کہ جہاز کے واش رومز بھی ضائع شدہ ٹشوز کے باعث گندگی کا شکار تھے ۔

تصاویر میں دیکھا گیا کہ ضائع ہونے والے کھانے سے طیارے کی سیٹیں بھی گندگی سے بھری ہوئی تھیں تاہم مسافروں نے اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والےطیارے کو گندا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’مسافر جب غیر ملکی پرواز میں واپس آتے ہیں تو اچھا برتاؤ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پی آئی کی پروازوں میں ایسے مناظر دیکھنے کو نہیں ملتے‘۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اکثر پروازیں تاخیر کا شکار ہوتی ہیں جس سے ایئرلائن کو مالی نقصان اور مسافروں کو تکلیف ہوتی ہے۔ پی آئی اے کے پائلٹ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک بار پی آئی اے کی فلائٹ گندگی اور ٹوائلٹ لیک ہونے کی وجہ سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، آخر کار پائپ لائنوں کو صاف کرنے کے لیے جہاز کوانجینئر کے حوالے کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کیلئے متبادل جہاز کا انتظام کیا گیا اور اس دوران انجینئرز نے پائپ لائن کے جوڑ کھولے اور پھر پائپ لائنوں کی صفائی کی ۔ایئرلائن کے عملے نے بتایا کہ اس طرح کی گندگی یو کے اسلام آباد فلائٹ میں بھی دیکھی گئی جو کہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیٹ بیلٹ کھینچتے ہیں اور سیٹوں اور ہیڈ فون کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ