• Saturday, 04 December 2021
چندگھنٹوں کی وزیراعظم،،، کس ملک کی؟

چندگھنٹوں کی وزیراعظم،،، کس ملک کی؟

 

اسٹاک ہوم (نیا ٹائم ویب ڈیسک) سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن نے حکومتی تنازع کے باعث استعفیٰ دے دیا۔منتخب ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی میگڈیلینا اینڈرسن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔جرمن میڈیا کے مطابق منتخب وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن کی اتحادی جماعت گرین پارٹی نے بجٹ بل منظور نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا،جس کے بعد سوئیڈش وزیراعظم بھی مستعفیٰ ہو گئیں۔

میڈیا سے گفتگومیں میگڈیلینا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ آئینی طریقہ کار یہ ہے کہ اتحادی پارٹی کےعلیحدگی پرمخلوط حکومت بھی مستعفی ہوتی ہے۔ میں کسی ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنا چاہتی جس کی قانونی حیثیت پرمسئلہ کھڑا ہو۔

‎میگڈیلینا اینڈرسن نے جلد ہی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کی توقع بھی ظاہرکی۔54 سال کی وزیرخزانہ اور سوشل ڈیموکریٹس جماعت کی میگڈیلینا اینڈرسن کوسوئیڈن کی پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔‎میگڈیلینا کو پارلیمنٹ میں 117ووٹ اپنے حق میں اورمخالفت میں 174 ووٹ آئے جبکہ57 ارکان ووٹنگ میں شریک ہی نہیں ہوئےتھے۔

خیال رہے کہ سویڈن کے انتخابی نظام میں وزیر اعظم کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن امیدوار کے خلاف زیادہ ووٹ نہیں ہونے چاہئیں۔

 

بھارت نے پاکستان سے اجازت مانگ لی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ