• Saturday, 04 December 2021
حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی؟

حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی؟


کراچی (نیا ٹائم)  مشہور سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر سے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ آج کل   ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک سے زیادہ اپنے انکشافات کے باعث خبروں میں ان رہتی ہیں۔

 

‎ ٹک ٹاکرحریم شاہ کا شمار پاکستان کے  مشہور ترین ٹک ٹاکرز میں ہوتا  ہے جن کی متنازع ویڈیوز، ٹک ٹاک بنانے اور مفتی قوی کو تھپڑ مارنانے  مزید ان کی شہریت  میں اضافہ کیا۔حریم  شاہ  کی جانب سے  گزشتہ دنوں پی پی  رکن سند ھ اسمبلی سے  بھی شادی   کا  دعوی  بھی سامنے آیا تھا  مگر بعد میں انہوں نے اپنے شوہر بلال کا تعارف  ایک پارٹی کارکن کے طور پرکروایا۔ٹک ٹاکر حریم  شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین  پی پی آصف علی زرداری کے ساتھ اپنے شوہر کی تصاویر نشر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے شوہر ان دونوں کے  انتہائی  قریب ہیں۔

 

ٹک ٹاک سٹار اکثروبیشتر اپنے دلچسپ انکشافات کی  بنا پر  خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جیسے کہ کچھ عرصہ  پہلے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ابھی تک  شادی میری وجہ سے نہیں کی مگر اب لگتا ہے  کہ  حریم شاہ  کے پاس اپنی زندگی سے متعلق بتانے کے لیے اور بھی  بہت سی دلچسپ باتیں ہیں خاص طور پر  ان کی پہلی تنخواہ جو ان کےمداحوں کے لئے  واقعتا  حیرانگی  کا سبب  بن سکتی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ایک شو کے   وائرل ہونے والے  کلپ میں حریم  شاہ کا کہنا ہے کہ  متحدہ عرب امارات  کی ایک کمپنی نے انہیں اپنا برانڈ ایمبیسڈر  بنایا تھا۔ ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی تنخواہ  چھ لاکھ روپے  پاکستانی تھی۔ویڈیو کلپ میں  ٹک ٹاکر   مسکراتے ہوئے کہتی ہیں  کہ  آج اس مہنگائی    کے  دور میں  چھ لاکھ روپے بھی  ناکافی  ہیں۔

 

 

 

فاروق ستار اور حریم شاہ آمنے سامنے

 

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ