• Saturday, 04 December 2021
بھارت نے پاکستان سے اجازت مانگ لی

بھارت نے پاکستان سے اجازت مانگ لی

 

سری نگر(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کر لی گئی ہے۔بھارت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر درخواست بھی دی ہے، اس سلسلے میں حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ تمام رپورٹس سول ایوی ایشن کو حکومت اور وزرات خارجہ کو بھیجنا ہوں گی۔جس رپورٹ کے تحت حکومت پاکستان بھارت کی درخواست پر فیصلہ کر سکےگی۔ خیال رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

گزشتہ ماہ اکتوبر میں سی اے اے کی اجازت سے بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کیا تھا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلیئے اڑان بھری تھی۔بھارتی نجی ائیر لائن کی پرواز سری نگر سے شارجہ جارہی تھی۔بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی۔

واضح رہےکہ بھارت کی طرف سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت سے درآمدات برآمدات معطل اور سفارتی تعلقات محدود کیے گئے ہیں۔پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تر تعلقات منقطع کر کے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سےچندروز قبل گزرا تھا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق متعلقہ اتھارٹی نے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت دے دی تھی۔جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی سے پرواز بھری تھی، اٹلی کے دورے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود کو دوبارہ استعمال کر کے واپس انڈیا پہنچا۔

 

بھارتی کرکٹ بورڈ میں تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ