• Saturday, 04 December 2021
وکیل کی اسسٹنٹ کا قاتل کون نکلا؟

وکیل کی اسسٹنٹ کا قاتل کون نکلا؟

لاہور(نیاٹائم) لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں قتل ہونے والی وکیل کی اسسٹنٹ کے کیس کی گتھی سلجھ گئی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو اس کی سوتن نے قتل کرایا اور کیس میں 3 ملزم بھی گرفتار ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ملزمہ کا کہنا ہے کہ خاوند مجھے ٹائم نہیں دیتا تھا اس لیے ا سکی دوسری بیوی کے قتل کا پلان بنایا۔

 

پولیس کےمطابق مقتولہ کے شوہر کا ملازم بھی ریکی میں مدد کررہا تھا۔

 

پولیس کابتانا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزموں سے آلہ قتل اور رقم بھی برآمد کی جاچکی ہے۔

 

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں وکیل کی اسسٹنٹ اسیلا سبحانی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی ۔فائرنگ کے نتیجے میں خاتون وکیل کو چار گولیاں لگی تھیں جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی تھیں جس کی انویسٹی گیشن جاری تھی۔

 

تاہم اب اس معاملے کی گتھی سلجھ گئی اور خاتون وکیل کو قتل کرانے والی اسکی اپنی ہی سوتن نکلی ہے جس نے صرف اس لئے خاتون کو قتل کرایا کہ اسکا شوہر اسکو زیادہ ٹائم دیتا تھا۔

 

میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کا پُراِسرار قتل

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ