• Saturday, 04 December 2021
خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت

خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت

کابل(نیاٹائم ویب ڈیسک)چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ میر واعظ اشرف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو کرکٹ کھیل سکتی ہیں۔

 

افغان کرکٹ بورڈ کے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین میر واعظ اشرف نے پچھلے دن سٹاف میٹنگ میں کہا کہ خواتین کی کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بڑی ضروریات میں سے ایک ہے اور ہم اس پر کام کرنے کےلئے تیار ہیں۔

 

چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواتین ٹیم معمول کے مطابق کرکٹ کھیلے گی اور ہم خواتین کرکٹرز کی تمام بنیادی ضروریات بھی پوری کریں گے اور انہیں سہولیات مہیا کریں گے۔

 

آئی سی سی نے اس سے پہلےافغانستان میں طالبان کی طرف سے خواتین کھلاڑیوں پر پابندی لگائے جانے کے بعد کرکٹ معاملات کی دیکھ بھال کےلئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا تھا۔

 

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمداللہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو کرکٹ سمیت کسی بھی ایسے کھیل کی اجازت نہیں ہوگی جس میں ان کا جسم اور چہرہ نظر آتاہو۔

 

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد خواتین کے کھیلوں اور نوکری پر پابندی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں اور دنیا بھر میں افغانستان کے حوالے سے مختلف پروپیگنڈے بھی کئے گئے۔۔تاہم اب اب خواتین کے سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز کو کھول دیا گیاہے اور اب افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے بھی ایک پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے پابندیوں کی تردید کر دی ہے۔

 

بابر اعظم کو کس کی کمی محسوس ہونے لگی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ