• Saturday, 04 December 2021
بابر اعظم کو کس کی کمی محسوس ہونے لگی

بابر اعظم کو کس کی کمی محسوس ہونے لگی

بنگلادیش(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بیٹنگ کوچ ساتھ نہیں ہے جس کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

 

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا کل سے چٹاگانگ میں آغاز ہورہا ہے۔

 

بنگلا دیش کے دورے میں پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہیں کیونکہ میتھیو ہیڈن ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کےساتھ نہیں ہیں۔

 

ورچوئل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز میں بیٹنگ کوچ نہیں ہے اور بیٹنگ کوچ کی کمی بھی محسوس کی جارہی ہے لیکن یہ میرا نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

 

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا پرفارم کرتی آئی ہے۔ بلے بازی میں لائن میں سینئیر پلیئرز شامل ہیں جو سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے آئے ہیں جس کا ہمیں فائدہ ہو گا۔

 

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ سیریز بھی ضروری ہے۔۔ہم فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ مجھے ٹیم پر اعتماد ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

 

قومی ٹیم کے قائد نے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم کافی اچھی ہے۔ اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا تاثر قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہوم گراونڈز پر زیادہ میچز ہیں لہذا اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بنگلا دیشی ٹیم سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی ٹھیک ہے۔ اِنہیں آسان نہیں لیا جا سکتا۔ بنگلا دیش میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں۔یہاں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ فوکس ہوکر تحمل کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے۔ ہماری بھی یہی کوشش ہو گی کہ وکٹ پر ٹھہر کر کھیلا جائے۔

 

شاہین بنگالی ٹائیگرزپرجھپٹنے کوپھرتیار

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ