• Saturday, 04 December 2021
ناجائز مطالبات نہیں مانیں گے

ناجائز مطالبات نہیں مانیں گے

 

اسلام آباد(نیا ٹائم)  وفاقی وزیر برائے  توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پیٹرول  پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو کسی صورت  تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

 

 وزیر توانائی حماد اظہر کا   پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال کے   معاملے  پر اپنا ردعمل  دیتے  ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی  مد  میں کچھ گروپ  نو روپے کا اضافہ چاہتے ہیں۔ حماد اظہر کا مزید کہنا  تھا کہ  کچھ  کمپنیوں کو نوازنے کے لیے  نو روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ہم ان   کے تمام  جائز مطالبات مانیں گے مگر  ناجائز مطالبات  کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اس لئے قوم  کو ہڑتال کے ذریعے  پریشان کرنا  ٹھیک نہیں۔

 

وزیر توانائی حماد اظہر   نے کہا کہ پٹرولیم  مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی   اقتصادی رابطہ کونسل کوارسال کر دی  گئی ہے ۔اس حوالے سے  کونس  کے آئندہ ہونےوالے اجلاس میں فیصلہ  کر لیا جائے  گا   مگر صرف  جائز مطالبات  ہی مانیں  جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ   ہمیں پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا ادراک ہے  لیکن  پمپ مالکان بھی  عوام کی مشکلات کو دیکھیں اور اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔

 

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے  اپنا مارجن بڑھانے کے مطالبے  پر ہڑتال کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد ،راولپنڈی،  سرگودھا،گوجرانوالہ  اور  ملک  کے دیگر شہروں میں  پیٹرول پمپس بند ہیں جس   کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

گزشتہ شب اوگرا حکام کی جانب سے  بھی اس ہڑتال کا نوٹس لیاگیا تھا۔ اوگرا حکام کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ  ہم نے  تمام مارکیٹنگ کمپنیوں  کو تیل سپلائی  کے حوالے  سے بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی  ہے  جبکہ ‏اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر  کرنے کے لئے بھی موجود ہوں گی۔

 

 

پیٹرول پمپس مالکان کو حکومتی پیشکش

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ