• Saturday, 04 December 2021
پاکستانی بے یقینی کا شکار؟

پاکستانی بے یقینی کا شکار؟

اسلام آباد(نیاٹائم)ایک سروے کے مطابق پاکستانی صارفین مستقبل میں سرمایہ کاری اور اہم خریداریوں سے متعلق غیر یقینی کا شکار نظر آتے ہیں ۔

 

ملک کی موجودہ معاشی صورتحال ،مہنگائی اوربےروزگاری سے متعلق اپسوس پاکستان کے گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کے سروے میں سوالات پوچھے گئے جس میں 1100 افراد نے شرکت کی۔

 

سروے رپورٹ میں یہ چیز سامنے آئی کہ 91 فیصد پاکستانی شہری گھریلویا ذاتی اشیاء خریدنے میں مشکلات کا شکارہیں۔ 91 فیصد ہی گھر یا گاڑی خریدنے کے بارے میں پُراعتماد نہیں جب کہ 85 فیصد سرمایہ کاری اور بچت کرنے سے متعلق بےبسی کی تصویر نظر آتے ہیں۔

 

سروے میں بتایا گیاہے کہ 88پرسنٹ پاکستانی روزگار جانے کےڈر میں بھی مبتلا ہیں جب کہ 46 پرسنٹ خود کے یا کسی جاننے والے کے بےروزگار ہونے کےبارے میں بھی گفتگو کررہے ہیں۔

 

اپسوس پاکستان کے سروے میں پاکستانی شہریوں کے ملکی معیشت پر اعتماد میں بھی  11پرسنٹ سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آرہی۔

 

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث مہنگائی میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،لوگوں کے پاس کاروبار بند ہونے اور کام نہ ہونے کی وجہ سے معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ وہیں پاکستان میں بھی سرمایہ کاراور دوسرے افراد میں پیسے لگانے میں ڈر پایا جارہا ہے ۔۔ کاروبار نہ ہونے کے برابر اور روزگار میں کمی اور لوگوں کی قوت خرید میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

اسی تناظر میں ایک سروے سامنے آیا ہے جہاں پاکستانیوں میں ملکی معیشت پر اعتماد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 

سونے کی قیمتوں کاصارفین کاجھٹکا

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ