• Saturday, 04 December 2021
پیٹرول پمپس مالکان کو حکومتی پیشکش

پیٹرول پمپس مالکان کو حکومتی پیشکش

کراچی(نیاٹائم ): فیڈرل حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضامندی دکھادی ہے۔

 

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے مطالبات نہ مانے جانے پر ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے اور کراچی سے لیکر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک سوائے چند ایک پیٹرول پمپس کے تمام نےپٹرول کی سپلائی معطل کردی ہے۔

 

ملک کے بیشتر شہروں میں پیٹرولیم پمپس بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ جن شہروں میں چند ایک پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

 

لیکن اب ذرائع کا بتانا ہے کہ فیڈرل حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضا مندی دے دی ہے۔

 

ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 85 پیسے کی بجائے 1 روپے منافع بڑھانے کی پیشکش کی گئی ہے جب کہ ڈیزل پر 60 پیسے کے بجائے 70 پیسے منافع بڑھانے کی آفر بھی دی گئی ہے۔

 

ذرائع کےمطابق پیٹرول پمپس مالکان کی طرف سے منافع مزید بڑھانے اور فوری واضح نوٹی فکیشن جاری کرنے پر زور دیا گیاہے۔

 

پٹرول پمپس مالکان دو دھڑوں میں تقسیم

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ