• Saturday, 04 December 2021
زنجیروں میں جکڑی لڑکی

زنجیروں میں جکڑی لڑکی

فیصل آباد (نیاٹائم):فیصل آبادکے علاقے چک جھمرہ میں پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کو اہلخانہ نے زنجیروں سے جکڑ دیا۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر چک جھمرہ کے ایک مکان پر ریڈ کیا گیا، جہاں ایک لڑکی زنجیروں میں بندھی ہوئی ملی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ پسند کی شادی کی خواہش پر والد اور ماموں نے اسے زنجیروں سے باندھ دیا اور زبردستی شادی کسی اور سے کرا دی گئی ہے۔

 

پولیس نے لڑکی کے والد اور ماموں سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے والد کو گرفتار کر لیا جب کہ لڑکی کو دارالامان میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے کراچی کی شاہراہ فیصل پرگاڑی سواروں پہ موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین زخمی ہو گئے تھے۔تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ ساتھیوں کے ہمراہ سٹی کورٹ سے واپس آرہے تھے جہاں پر انہیں غیرت کے نام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔۔موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ نے شوہر جاں بحق اور اہلیہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔

 

دوماہ قبل سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو اپنے ہی خاندان والوں نے فائرنگ کرکے موت کےگھاٹ اتاردیا۔پولیس کا بتانا تھا کہ مقتولین آپس میں کزن تھے اور5ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا خاندان والوں کو رنج تھا۔گاؤن لونگ لاشاری جاتے ہوئے مسلح افراد نے جوڑے کو موت کی نیند سلا دیا۔

 

میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کا پُراِسرار قتل

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ