• Saturday, 04 December 2021
شاہین بنگالی ٹائیگرزپرجھپٹنے کوپھرتیار

شاہین بنگالی ٹائیگرزپرجھپٹنے کوپھرتیار

 

چٹاگانگ(نیاٹائم ویب ڈیسک) پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان ٹیسٹ سریزکاآغازجمعہ سے ہوگا، چٹاگانگ میں صبح 9 بجے قومی شاہین اور بنگال ٹائیگرز ایک بارپھرآمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان ہونےوالےپہلے ٹیسٹ میچ میں وائٹ بال کے بجائے ریڈ بال استعمال ہوگی۔ میڈیارپورٹس کےمطابق دونوں ٹیموں نےشیخ ظہوراحمد سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کےبعد بابر الیون کا مورال ہائی ہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی گرین شرٹس کو واضح برتری حاصل ہے، اب تک کھیلے جانے والے گیارہ میچز میں سے دس مرتبہ جیت گرین شرٹس کا مقدر بنی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا، بنگال ٹائیگرزابھی تک فتح کامزہ چکھنے سے محروم ہیں اورتاحال اپنی پہلی فتح کےمنتظرہیں۔

اطلاعات کےمطابق سیریز کے آغاز سے قبل بنگلا دیشی ٹیم کودو بڑے دھچکے لگ چکے ہیں، سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ہمیسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں حصہ نہیں لے رہے جبکہ چھوٹے فارمیٹ کے کپتان محمود اللہ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

 

مزید 3 کشمیری شہید

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ