• Saturday, 04 December 2021
مزید 3 کشمیری شہید

مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر(نیاٹائم ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں انڈین فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیاہے۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے رام باغ میں انڈین آرمی نے جعلی مقابلے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیاہے۔

 

شہید کشمیریوں کے اہلخانہ کی طرف سے انڈین فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اورانڈیاسے آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئےہیں۔

 

کل جماعتی حریت کانفرنس نے انڈین فورسز کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف کل بروز جمعہ کومکمل ہڑتال کا اعلان کررکھاہے۔


خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھی انڈین فورسز نے 4 کشمیری ڈاکٹرز کو شہید کیا تھا اور چاروں کی لاشیں تحویل میں لیکر خود ان کی کسی نامعلوم مقام پر تدفین بھی کردی تھی۔حریت رہنماؤں کی نامعلوم مقام پر منتقلی کے حوالے سے اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ بھارت بھی اسرائیل کے طریقہ کار پر چل نکلا ہے جو ہم نے فلسطین کے لئے استعمال کیا تھا ۔

 

دوسری جانب بھارتی حکومت اسے کوروناوائرس کا جواز بنا کر لاشوں کو خود کہیں دور قبرستان میں دفنا رہی ہے لیکن مقبوضہ وادی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز یہ کام خوف میں کررہی ہے اور ہمارے شہیدوں کو ہم کو بتائے بغیر دفن کیا جارہاہے۔

 

ایک طرف بھارتی فورسز کی جانب سے یہ تاثر بھی دیا جارہا ہے کہ ایسا عمل کر کے حریت تحریک کو کچلا جاسکتا ہے اور ان لوگوں کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔

 

اسرائیل کی بمباری۔۔2 ہلاک

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ