• Saturday, 04 December 2021
بچے پیدا کرنیوالے کلینک کوبھاری جرمانہ

بچے پیدا کرنیوالے کلینک کوبھاری جرمانہ

بیلجیئم(نیاٹائم ویب ڈیسک)بیلجیئم کی عدالت نے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچے پیدا کرنے والےکلینک پربھاری جرمانےلگادیئے گئے ہیں۔

 

سپین کےجوڑےکوبڑے بیٹےکےتھیلےسیمیا کےعلاج کیلئے  بون میرو عطیہ کرنے والے اپنے صحت مند بچےکی ضرورت تھی۔اُنہوں نےٹیسٹ ٹیوب بچےکیلئے برسلزکے ایک کلینک سے کنٹیکٹ کیا۔

 

کلینک والوں نے غلطی سے جین بدل دیئے اور جوڑے کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے جو بون میرو عطیہ کرنے کے لائق نہیں تھے، لہٰذا جوڑے کو میڈرڈ کے کلینک سے رابطہ کرکے صحت مند ڈونر بچہ لیناپڑا۔

 

بعدازاں جوڑے نے برسلز کلینک کےخلاف کیس فائل کردیا اور عدالت نے کلینک کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ماں کو27 ہزار اور باپ کو 11ہزار یورو ہرجانہ ادا کیا جائے۔اسکے علاوہ عدالت نے بچے کے علاج میں دیری پر 5 ہزار اور والدین پر پڑنے والے مالی بوجھ کو گھٹانے کے لئے 25ہزاریورو دینے کا حکم بھی دےڈالا۔

 

ڈاکٹروں کی موجیں ختم

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ