• Saturday, 04 December 2021
لاہورمیں فضائی آلودگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہورمیں فضائی آلودگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہور(نیاٹائم )لاہور میں دن بدن فضائی آلودگی میں اضافے سے بچے بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

 

شہر میں سموگ کی وجہ سے بچوں میں دمہ، الرجی، سانس، آنکھوں کی بیماریوں اور نمونیے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے



ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے نمونیا کی شرح میں تین سے چار گنا اضافہ ہواہے۔

 

لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی چلڈرن ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں سموگ سے متاثرہ بچوں کا رش لگا ہوا ہے۔ صرف چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ 400 کے قریب بچوں کو چیک اپ کےلئے لایا جارہا ہے۔

 

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بچے دمہ، کھانسی، الرجی، آنکھوں کی جلن اور پھیپھڑوں کے امراض کے سبب ایمرجنسی آ رہے ہیں۔سموگ ایک سے دو سال کے بچوں میں نمونی کی وجہ بن رہے ہیں۔

 

ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سموگ کے دوران گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر مت جائیں۔ ماسک پہنیں، عینک لگائیں اور گرم مشروبات کااستعمال کریں۔

 

طبی ماہرین نے وارننگ دی ہے کہ سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو نمونیا اور الرجی سمیت دیگر امراض میں مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

 

محکمہ موسمیات نےسموگ بارے کیاپیش گوئی کردی؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ