• Saturday, 04 December 2021
میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کا پُراِسرار قتل

میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کا پُراِسرار قتل

شیخوپورہ(نیاٹائم)شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں ایک کار سے میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

 

پولیس کابتانا ہے کہ فیروز والہ کے نواحی گاؤں اتوکے اعوان کے رہائشی شاہنواز، اس کی اہلیہ زینب، دو بیٹیوں چار سالہ ہانیہ اور 2 سالہ حورین کی لاشیں کار سے برآمدہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کےموت کے گھاٹ اتاراگیاہے۔

 

پولیس کی بھاری نفری واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی لیکن گاڑی کے چاروں اطراف فائرنگ کا کوئی نشان نہیں ملا جب کہ اندر گولیوں کے نشانات صاف نظر آرہے تھے۔

 

پولیس نے ابتدائی انویسٹی گیشن میں واقعے کو پراِسرار قرار دیا ہے تاہم ایس پی انویسٹی گیشن ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل کے پہلو پر غور کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


فارنزک ٹیموں اورپولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔

 

دوسری طرف ایک ہی خاندان کی چار لاشیں دیکھ کر ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے ہیں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اُن کی کسی سے کوئی دشمنی اورتنازع نہیں تھا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی نے آئی جی پنجاب کوملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

 

ماں بیٹی کا قتل۔۔قاتل کون؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ