• Saturday, 04 December 2021
ٹی 20رینکنگ،،، پہلا نمبر کس کا؟

ٹی 20رینکنگ،،، پہلا نمبر کس کا؟

 

دبئی( نیاٹائم ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل تین ٹی 20میچوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ نہ دکھانے کےباوجود قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ ٹیبل پرحکمرانی برقرار ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک درجہ ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پرقبضہ جمالیاہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی 20پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری ہوئی ہے جس کے مطابق گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کےمطابق انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان دوسرے،جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے،بھارت کے لوکیش راہول 5ویں،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چھٹے،نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے ساتویں،انگلینڈ کے جوز بٹلر8ویں،جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈیر ڈوسن 9ویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

پی ایس ایل 7، شاہد آفریدی کس ٹیم کاحصہ بننے جارہے ہیں؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ