• Saturday, 04 December 2021
پی ایس ایل 7، شاہد آفریدی کس ٹیم کاحصہ بننے جارہے ہیں؟

پی ایس ایل 7، شاہد آفریدی کس ٹیم کاحصہ بننے جارہے ہیں؟

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) مایہ ناز آل راؤنڈرشاہد آفریدی پی ایس ایل میں کس ٹیم کاحصہ بننے جارہے ہیں؟ میڈیارپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ فی الحال وہ اس راز سے پردہ نہیں اٹھائیں گے کہ انہوں نے کس پی ایس ایل سیون میں کس ٹیم کو جوائن کرناہے، ٹورنامنٹ کے قریب آتے ہی وہ اس راز سے پردہ ہٹائیں گے۔

شاہد آفریدی کاکہناہےکہ وہ کسی بھی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل اورٹورنامنٹ کےقریب اعلان کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےحوالےسے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ان کاکہناتھاکہ کوئٹہ اورملتان کےمداح ان سےبےپناہ محبت کرتےہیں۔

شاہد آفریدی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کااعزازحاصل کرچکے ہیں، پی ایس ایل 6 میں شاہد آفریدی ملتان سلطانز میں شامل تھے۔ حالیہ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنا آخری پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ہی کھیلیں۔میڈیارپورٹس کےمطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ اگلےمہینےکےشروع میں متوقع ہے۔

 

سونے کی قیمتوں کاصارفین کاجھٹکا

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ