• Saturday, 04 December 2021
سونے کی قیمتوں کاصارفین کاجھٹکا

سونے کی قیمتوں کاصارفین کاجھٹکا

 

لاہور(نیا ٹائم ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ جاری ہے۔ فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ مزید 9 ڈالر نیچے گرگئے۔

‎صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بروز منگل کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں ڈھائی ہزار روپے کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 24 ہزار 100 روپے کی سطح پر جا پہنچے جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 396 روپے کی حدسےتجاوز کرگیا۔

 

اپوزیشن کون سا کھیل کھیل رہی ہے؟

‎پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 9 ڈالر کی کمی سے 1788 ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے تھے۔

‎پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں 3 ہزار روپے کی واضح کمی آئی تھی جبکہ چار روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں نرخ 70 ڈالر نیچے جا چکے ہیں۔

‎ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ مزید 0.33 ڈالر کمی کےبعد 23.55 ڈالر پر جا پہنچے ہیں۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ