سڑکیں یا کترینہ کےگال؟

سڑکیں یا کترینہ کےگال؟

انڈیا(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہے جس میں اُنہوں نے اچھی سڑکیں بنانے کےلئے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے رخساروں کی مثال دے ڈالی۔

 

یہ ویڈیو زانڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کی طرف سے شیئر کی گئی جس میں راجیندرا سنگھ عوام سے خطاب کررہے ہیں۔ جس دوران لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک کروا کردیں۔

 

عوام کی اس ڈیمانڈ پر انڈین وزیر نے وہاں موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سڑکیں کترینہ

 

کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم ہونی چاہئیں۔

 

بھارتی وزیر کے اس جملے نے وہاں موجود لوگوں کو خوب لطف دیا۔

 

لیکن یہ پہلی بار نہیں کہ جب اداکاراؤں کے گالوں کی مثال سڑکوں کےلئے دی گئی ہو۔ اس سے پہلے 2005ء میں سابق انڈین وزیر لالو پرساد یادو نے کہا تھا کہ بہار کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے رخساروں جیسی بنائی جائیں۔

 

کترینہ کی شادی ۔۔سلمان جائیں گے یانہیں؟