ٹرمپ تائیکوانڈوبلیک بیلٹ کیسےبن گئے؟

ٹرمپ تائیکوانڈوبلیک بیلٹ کیسےبن گئے؟

 

فلوریڈا (نیا ٹائم ویب ڈیسک) سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ تائیکوانڈو بلیک بیلٹ ہولڈربن گئے۔تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹس کے شوقین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اعزازی طورپر9 ڈان بلیک بیلٹ سے نوازا گیا ہے۔ورلڈ تائیکوانڈو اکیڈمی کا گھر کُکی وان، جسے ورلڈ تائیکوانڈو ہیڈ کوارٹرکےنام سےبھی یاد رکھا جاتا ہے، نے سابق امریکی صدر کو 9 ویں ڈان بلیک بیلٹ سے نوازا، یہ ایک اعلیٰ اعزاز ہے جسے صرف پیشہ ور مارشل آرٹسٹس ہی حاصل کرسکتے ہیں۔

جنوبی کورین اکیڈمی نے ٹرمپ کو تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ کے ساتھ ساتھ ساتھ ایک سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا، یہ اعزاز فلوریڈا میں تائیکوانڈو ہیڈ کوارٹر کے صدر لی ڈانگ نے پام بیچ میں واقع ٹرمپ کے گھرجاکردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور انہیں علم ہےکہ تائیکوانڈو اپنےدفاع کےلیےایک شاندارمارشل آرٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

انھوں نے بیان دیا کہ اگر وہ مستقبل میں وائٹ ہاؤس واپس جاتے ہیں تو وہ امریکی کانگریس کےاندرتائیکوانڈو سوٹ زیب تن کریں گے، تائیکوانڈواکیڈمی کےصدر لی نے کہا کہ میں نےسن رکھا تھا کہ ٹرمپ تائیکوانڈو میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے اس اعزاز سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو بھی نوازا گیا تھا۔ٹرمپ کی فلوریڈا کی حویلی کی دیوار پرچھے عدد تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں جن میں سے ایک میں وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ہمراہ پانمونجوم میں مصافحہ کررہے ہیں، جہاں ان دونوں کی ملاقات جون 2019 میں غیر فوجی زون میں سرحد پر ہوئی تھی۔

 

کرپٹو کرنسی ،،، بھارت نےکیافیصلہ کرلیا؟