کرپٹو کرنسی ،،، بھارت نےکیافیصلہ کرلیا؟

کرپٹو کرنسی ،،، بھارت نےکیافیصلہ کرلیا؟

 

نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ پروان چڑھ رہی ہے تاہم بھارت میں اس پر پابندی کا بل متعارف کروانے کامعاملہ زیرِغورلایاجارہا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ کرپٹو کرنسیز پر پابندی کے لیے ایک بل متعارف کروایا گیاہے،اطلاعات کےمطابق مرکزی بینک کی حمایت یافتہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ایک فریم ورک بنانے کا پروجیکٹ ڈیزائن کیاگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق لوک سبھا میں پیش کیےگئےبل میں درج کیا گیا ہے کہ مجوزہ بل کا مقصد محض بھارت میں تمام نجی کرپٹوکرنسیوں پرپابندی عائد کرنامقصود ہے۔خیال رہے کہ ستمبر میں چین نے کرپٹوکرنسی کے تمام لین دین کو الیگل قراردیاتھا ، یہ ایک پروان چڑھتی معیشت کی طرف سے تازہ ترین اقدام ہے۔ پچھلے سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ کرپٹو کرنسی پر لگائی گئی سابقہ پابندی کو کالعدم قرار دے چکی ہے جس کے بعد بھارت میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں حیرت انگیز تیزی آئی تھی اور اس کی قیمت میں %600 سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔

ہندوستان کی مقننہ میں متعارف کرائے جانے والے بل میں کرپٹو کرنسی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کچھ استثنی کی بھی اجازت دی جائے گی، حالانکہ مجوزہ قانون سازی کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

تاہم اس اعلان کے باوجود بٹ کوائن مارکیٹ کی قیمت غیر متاثر دکھائی دیتی ہے اور منگل کے روز بھارت میں کرنسی کی قیمت مزید %1.6 بڑھ گئی ہے لیکن مقامی تاجروں اور خریدار اس اعلان کے بعد پریشانی کا شکار ہیں۔ حالیہ مہینوں میں بھارت میں ٹیلی ویژن چینلز ، آن لائن اسٹریمنگ سروسز اور سوشل میڈیا پر کوائن ڈی سی ایکس، کوائن سوئچ کوبر سمیت دیگر گھریلو کرپٹو ایکسچینجز کے اشتہارات بھارتی میڈیا پر تیزی سے گردش میں ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ان پلیٹ فارمز نے اشتہارات کی مد میں 50 کروڑ بھارتی روپے سے زائد خرچ کیے اور اوسطاً ایک میچ پر کرپٹو کرنسی کے 51 اشتہارات نشر کیے گئے۔

 

سکھوں کو نشانہ بنانے کی سازش کا راز فاش