حکومت کافنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ

حکومت کافنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد:(نیاٹائم )پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ممبر نیشنل اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کے حوالے سے اعتراضات اُٹھا دیئے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کی عالیہ حمزہ ملک کی طرف سے سپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو خط لکھ کر عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرنےکاکہاہے۔

 

سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے جانے والے خط میں عالیہ حمزہ ملک کا لکھنا ہے کہ مرحومہ ‏عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والی کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور انکی تضحیک بھی ہوئی۔

 

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کا مزید کہنا ہے کہ کانفرنس میں ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا پانے والےاور مفرور کو مہمان چیف گیسٹ بنایا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو گالیاں نکالی گئیں۔

 

کمیٹی سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی رُکن اسمبلی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا مرحومہ‏عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی انویسٹی گیشن کی جائے۔

 

ڈی جی نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ