• Saturday, 04 December 2021
کترینہ کی شادی ۔۔سلمان جائیں گے یانہیں؟

کترینہ کی شادی ۔۔سلمان جائیں گے یانہیں؟

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی دھوم ہے۔

 

لیکن اب انڈین میڈیا رپورٹس میں دعوی سامنے آیا ہے کہ بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔

 

انڈین میڈیا کی طرف سے کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا جارہاہے۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے اور دوسری طرف کترینہ کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کی وجہ سے سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔


انڈیا میڈیا کا بتانا ہےکہ اس حوالے سے دبنگ خان کی طرف سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔

 

دوسری طرف کترینہ اور وکی کوشل کی طرف سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

البتہ انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں۔ شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کیلئے ہوٹل میں بکنگ بھی کر ادی گئی ہے۔ شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں سجے گی۔

 

طلاق کی خبریں۔۔ نک جونس نےخاموشی توڑدی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ