• Saturday, 04 December 2021
لادی گینگ کے خلاف آپریشن

لادی گینگ کے خلاف آپریشن

 

ڈی جی خان(نیا ٹائم) ڈی پی او  ڈیرہ  غازی خان محمد علی وسیم کی قیادت میں لادی گینگ کے خلاف پولیس اور بارڈر  ملٹری پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری ہے ،لادی گینگ کے ارکان اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کے مطابق  ڈیرہ غازی  خان کے قبائلی علاقے درسفیدو میں لادی گینگ کے  بدنام زمانہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے آپریشن  کیا۔ دوران آپریشن  ملزمان اپنے  مورچے چھوڑ کر فرارہوگئے۔پولیس نے آپریشن کے دوران  لادی گینگ کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا۔

 

 ڈی پی او ڈیرہ غازی خان  محمد علی وسیم  کا کہنا ہے کہ  کسی کو بھی معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے ۔لادی گینگ کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو  ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کا مزید کہنا تھا  کہ  لادی گینگ کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ عوام بھی جرائم  پیشہ عناصر کی نشاندہی  میں  پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

 

یاد رہے کہ رواں سال  جولائی میں ڈی جی خان  میں لادی گينگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی چاکرانی  اپنے ساتھیوں  سميت مبينہ پوليس مقابلے ميں مارا گيا تھا۔پولیس ذرائع  کےمطابق تھانہ کوٹ مبارک کی حدود ميں سرچ آپريشن کے دوران ملزموں نے  اچانک پوليس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔جوابی کارروائی ميں لادی گينگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی چاکرانی اور اس کا ساتھی مجيد عرف جنڈو والا  مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم پوليس کو دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، ڈکيتی اور ديگر اہم  مقدمات ميں مطلوب تھے۔

 

 

 

ماں بیٹی کا قتل۔۔قاتل کون؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ