• Saturday, 04 December 2021
فاروق ستار اور حریم شاہ آمنے سامنے

فاروق ستار اور حریم شاہ آمنے سامنے

 

کراچی (نیا ٹائم) مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک  سے شہریت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ  سربراہ متحدہ قومی مومنٹ  بحالی کمیٹی فاروق ستار سے ملاقات کے لئے  ہی کراچی آئی تھیں۔

 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے  سماجی رابطوں کے اکاونٹ انسٹاگرام  پر حال ہی میں ایک ویڈیو  سامنے  آئی   ہے جو کہ  ایک نجی ٹی وی چینل کے  پروگرام کے ٹیزر اور چند ماہ قبل آن ائیر کیے گئے پروگرام کی ہے۔ویڈیو میں ایک جانب  حریم شاہ کو فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تو دوسری  طرف فاروق ستار نے حریم  شاہ سے ملاقات کواتفاقیہ  قرار دیا۔

 

نجی ٹی وی چینل سے   بات کرتے ہوئے  ٹک سٹارحریم شاہ کا کہنا تھا کہ سربراہ ایم کیوایم   بحالی کمیٹی  فاروق ستار نے شو میں  جھوٹ بولا  ہے۔ میں نے ان سے کراچی کے ایک ہوٹل میں ملاقات  طے شدہ پروگرام کے  مطابق  کی تھی۔ ٹک ٹاکر نے  مزید کہا کہ وہ فاروق ستار جیسی نہیں ہیں جس سے  بھی دوستی کرتی ہیں اسے  ساری دنیا کے سامنے  تسلیم بھی  کرتی ہیں۔

 

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ  ان کی فاروق ستار سے پہلی ملاقات اسلام آباد کے ایک مقامی  ہوٹل میں ہوئی تھی  جہاں لفٹ میں فاروق ستار نے  انہیں اپنا موبائل فون نمبر بھی  دیا تھا ۔ جس کے بعد ہماری دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد  چھ مہینے تک وہ فاروق ستار سے رابطے میں رہیں اور پھر  بعد میں کراچی آنے پر   ان کی  ویڈیوز  بھی وائرل ہوئیں۔یاد  رہے کہ ٹک سٹار حریم شاہ کی کراچی کے ایک  ہوٹل میں فاروق ستار سے ملاقات کی ویڈیو زبھی  سوشل میڈیا پر جنگ میں آگ کی طرح پھیل گئی تھیں ۔

 

 

طلاق کی خبریں۔۔ نک جونس نےخاموشی توڑدی

 

 

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ