• Saturday, 04 December 2021
گن پوائنٹ پر کزن  سے زیادتی

گن پوائنٹ پر کزن سے زیادتی

بہاولنگر(نیاٹائم ) بہاولنگرمیں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے جہاں ایک اور 16 سالہ لڑکی کومبینہ زیادتی کانشانہ بنایاگیاہے۔

 

پولیس کاکہناہے کہ بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کے علاقے بستی صادیکا میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں یاسمین کو گن پوائنٹ پر اپنی حوس کا نشانہ بنانیوالا کوئی اور نہیں بلکہ متاثرہ لڑکی کا چچازادنکلاہے۔



متاثرہ لڑکی کے والد محمد افضل کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کاکہنا ہے کہ لڑکی کا چچا زاد ملزم ندیم یاسمین پر بری نظر رکھتا تھا اور اسی وجہ پر اسے گھر میں آنے سےبھی روک رکھاتھا۔

 

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم میرا حقیقی بھتیجا اور پڑوسی ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیاہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کی تلاش میں چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ رواں ماہ گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں تین افراد رات گئے ایک گھر میں گھسے اور اسلحے کےزور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ تین میں سے دوافراد خاتون کے رشتے دار نکلے تھے جنہیں گرفتارکرلیا گیا تھا۔

 

میٹرو سٹیشن سے ملنے والی بچی کا قاتل سگا باپ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ