ڈی جی نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ

ڈی جی نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ

لاہور(نیاٹائم ) قومی احتساب بیورو لاہورکےڈائریکٹرجنرل شہزاد سلیم کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق لاہور نیب نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی۔ 4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ان کے دور میں 7 ارب روپے سے زائد براہ راست اور 77 ارب روپے سے زائد بلواسطہ ریکوری کے علاوہ 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائر ہوئے۔

 

میڈیا ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹر میں 33 ارب 86 کروڑ اور فراڈ کیسز میں ساڑھے 6 ارب روپے ریکورکرکے خزانے میں جمع کرائے گئے۔


ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ واپڈا کو 5 ارب 50 کروڑ اور لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 2 ارب 96 کروڑ روپے واپس دلوائے گئے۔جب کہ بینکنگ سیکٹر میں ایک ارب 14 کروڑ روپے اور پنجاب کوآپریٹو بینک کے 1 ارب 67 کروڑبھی واپس نکلوائے گئے۔

 

ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں حکومت پنجاب کے ایک ارب 72 کروڑ روپے بھی ریکور انہیں کے دور میں ہوئے۔

 

خیال رہے کہ رواں سال کے پہلے مہینے میں نیب کے 7ڈائریکٹرزجنرلزکو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی تھی جس میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کانام میں شامل تھا۔

 

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن مرحلہ وارکروانے کی تجویزکس نےدی؟