• Saturday, 04 December 2021
کل سے پیٹرول نہیں ملے گا

کل سے پیٹرول نہیں ملے گا

 

اسلام آباد(نیا ٹائم)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  کی جانب سے ملک بھر میں کل سے  ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔

 

میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق پاکستان  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں  پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی  بند کر نے کا اعلان کر دیا   جبکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے  پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح  چھ  بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی بھی  ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے  رہنماوں کے مطابق  پچس نومبر صبح  چھ  بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں   بھی تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے رہنماوں   کا کہنا تھا کہ  حکومت نے ہمارے  مطالبات تسلیم کرنے کی  مکمل یقین دہانی کروائی تھی  مگر اس سلسلے  میں  ابھی تک  ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا  اور نہ ہی حکومت نے  ابھی تک ہمارے مطالبات تسلیم کیے ہیں  ۔

 

پٹرولیم ایسوسی ایشن کے رہنماوں  کا کہنا  تھا کہ اس سلسلے  میں ہمیں یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی اور ہم نے   رواں ماہ  پانچ  نومبر کو ہڑتال کی کال  بھی واپس  لی تھی۔ پٹرولیم ایسوسی ایشن  کے نمائندگان  کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت کی  جانب سے  یقین دہانیوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا  گیا   اور اب جب تک ڈیلر مارجن  چھ  فیصد تک  نہیں کیا جاتا ہمارے  حکومت سے مزاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔

 

 

کمشنر جاؤ اور نسلہ ٹاور گراؤ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ