• Saturday, 04 December 2021
کرکٹرز کے پیسوں میں کمی کر دی گئی

کرکٹرز کے پیسوں میں کمی کر دی گئی

 

لاہور(نیا ٹائم)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ   کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک میچ فیس کی  پالیسی میں تبدیلی کردی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق اب سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل   کرکٹرز کو صرف  مقامی سطح پر کھیلے جانے والے  میچ  کی فیس ہی ملے گی اور اس کی وجہ یہ سامنے آئی  ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ نے اچانک ہی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز  کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پردی جانے والی مراعات کی پالیسی  بدل  دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  کی  طرف  سے پالیسی بدلنے پر کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے  ۔ کھلاڑیوں  کا اس حوالے سے کا کہنا ہے کہ پالیسی بغیر بتائے اچانک  بدل دی گئی ہے۔

 

قومی کرکٹرز کا  اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تو پیسہ  کھلاڑیوں  کے لیے قرار دیا تھا  مگر  اب تو  کھلاڑیوں  کے ہی پیسے کم کر دیے گئے ہیں۔اس  معاملے  پر جب  ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا تو  یہ بات سامنے آئی  کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ  میں شامل  کرکٹرز کو اب برابر میچ فیس ملتی ہے۔ سنیارٹی(عمر) کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام   ختم کر دیا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی میچز میں میچ فیس یکساں ہے تو پھر  مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچز میں بھی یہی لاگو کیا گیا ہے۔ میچ فیس میں یکسانیت اور تفریق ختم کرنے کے لیے پالیسی کو  بدلا گیا ہے۔یادرہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ اور قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ  کی جانب   لانے کے  لئے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب  سے   کچھ سال پہلے  پالیسی بنائی  گئی   تھی کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ  میں شامل  کھلاڑی   مقامی سطح پر  کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق میچ کے لئے  آدھی فیس ملے گی اور یہ عمل پچھلے ڈومیسٹک سیزن تک جاری رہا۔

 

 

محمد رضوان کو تھپڑ کس نے مارا؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ