• Saturday, 04 December 2021
ماں بیٹی کا قتل۔۔قاتل کون؟

ماں بیٹی کا قتل۔۔قاتل کون؟

حافظ آباد(نیاٹائم ) حافظ آباد میں پولیس نے ماں بیٹی کےاندھے قتل کا سراغ  لگا لیا ہے جس میں گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلاہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ روز پہلے حافظ آباد کے نواحی  علاقے کوٹ سرور میں ماں بیٹی کو قتل کردیا گیا تھا جس میں ملزم نے اپنی بیوی اور 17 سالہ بیٹی شہر بانو کو شک کی بناء پر قتل کیا  اور واردات کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دیتارہا۔

 

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اور17سالہ بیٹی کو پہلے چائے میں زہریلی گولیاں دیں اور بعد میں ان کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا گیا اور مختلف افراد سے انویسٹی گیشن کاآغاز کیا تو ملزم نے اعتراف  جرم کرلیا جس پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو باضابطہ طورپر گرفتار کر لیا ہے۔

 

خیال رہے کہ عدم برداشت کے باعث اورغصے پر قابو نہ رکھنے کی وجہ سے آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں تھوڑی سے غصے کے بعد انسانی جانوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا جاتا ہے۔

 

چند روز قبل لاہور میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سسر اور دو سالوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور بیوی سے جھگڑے کے بعد مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

ملزمہ پرتشدد۔آئی جی پنجاب کا نوٹس

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ