• Thursday, 09 December 2021
ایرانی فوجیوں کی امریکی بحریہ سے جھڑپ ، 9 ایرانی فوجی ہلاک

ایرانی فوجیوں کی امریکی بحریہ سے جھڑپ ، 9 ایرانی فوجی ہلاک

تہران ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) خلیج فارس میں امریکی بحریہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان جنگ چھڑ گئی ، امریکی بحریہ اور پاسداران انقلاب کے درمیان گھمسان کی جھڑپ میں 9 ایرانی فوجی جاں بحق ہو گئے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج فارس اور خلیج عمان میں گزشتہ کئی ماہ سے ایران کی جانب سے آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کی کوششوں کے دوران پیدا ہونے والے تناؤ کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب اور امریکی بحریہ آمنے سامنے آ گئے ، دونوں افواج کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈڑ علی رضا تنگیری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ پاسداران انقلاب کی مختصر دورانیہ کی جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں ہمارے 9 فوجی شہید ہو گئے ہیں ۔ کمانڈر علی رضا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی امریکی بحریہ پر 9 سے زائد حملے کئے اور انہیں خلیج فارس کے پانیوں میں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ۔ تاہم ایرانی کمانڈر نے یہ وضاحت نہیں کی کہ جھڑپوں کے دوران امریکی بحریہ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا ؟

تاہم ابھی تک امریکی حکام نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ امریکا ماضی میں ایرانی پاسداران انقلاب کو خلیج فارس میں اشتعال انگیزی اور آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کے معاملے پر کئی بار تنبیہ کر چکا ہے ۔

واضح رہے ابھی چند روز قبل ہی ایران نے بحیرہ عمان میں بھی ایک کارروائی کی تھی جس میں امریکی بحری افواج سے جھڑپ کے بعد ایران نے ویتنام کا ایک آئل ٹینکر قبضے میں لیا تھا تاہم ایک ہفتے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات کے بعد جہاز اور عملے کے ارکان کو چھوڑ دیا گیا تھا ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ