• Thursday, 09 December 2021
اوورسیز پاکستانیوں کا الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ

اوورسیز پاکستانیوں کا الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) ووٹ کا حق دینے اور آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کے لیے اوورسیز پاکستانیز الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے ۔ مظاہرین کی جانب سے آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد اور ووٹ کا حق دینے کے لیے نعرے بازی بھی کی ۔اوورسیز پاکستانیز فورم کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا نے مظاہرین کی قیادت کی ۔  

وفاقی وزراء وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، شہباز گل ، وزیر مملکت زرتاج گل ، وزیر مملکت علی محمد خان بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے اور مظاہرے میں شرکت کی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اگلی حکومت سمندر پاکستانیوں کے ووٹ سے بنے گی ۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا نوٹ پسند ہے تو انہیں ووٹ کا بھی حق دینا ہو گا ۔ جبکہ زرتاج گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 ء کے عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی بھی اپنا حق راہی دہی استعمال کر سکیں گے ۔

دوسری جانب سمندر پاکستانیوں نے مظاہرے کے بعد آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے ایک یادداشت بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ۔ یادداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانی مشنز کو ہدایات جاری کرے کہ وہ پاکستانیوں کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے اقدامات کرے ۔

یادداشت میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے ، اگر الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے حوالے سے عملدرآمد نہ کیا اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ