• Saturday, 04 December 2021
گمشدہ لڑکے کو والدین سےکس نے ملوا دیا

گمشدہ لڑکے کو والدین سےکس نے ملوا دیا

 

اکوڑہ (نیاٹائم ویب ڈیسک) غافراللہ خان SHO اکوڑہ نے دوران گشت ایک 17 سالہ لڑکے کو بازار میں دیکھا جو حلیے سے اچھے بھلے خاندان کا چشم چراغ لگنے کیساتھ مقامی نہیں لگ رہا تھا۔جس کو تھانہ منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی۔معلومات ملنےپرنوشہرہ پولیس کو علم ہوا کہ لڑکے کا نام سعد ہے اور 22-11-2021 کو جوہر ٹاون لاہور میں اس کی گمشدگی کی FIR درج کی گئی۔پولیس نےگمشدہ لڑکے کے والدین کو اطلاع دی۔17 سالہ بچے سعد کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کے دفتر میں والد کے حوالے کر دیا گیا۔والد نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسراور نوشہرہ پولیس کے افسران کو ڈھیر ساری دُعائیں دیکر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

مقدس تبارکات کی رونمائی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ