• Saturday, 04 December 2021
مقدس تبارکات کی رونمائی

مقدس تبارکات کی رونمائی

 

بہاول پور(نیاٹائم ویب ڈیسک) قائم پور کی روحانی شخصیت کی جانب سے بنائے گئے ہسپتال میں انتہائی مقدس اشیاء کی موجودگی،وی وی آئی پیزکی آمد، انٹیلی جنس بیورونے سیکورٹی بڑھانے کی سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیوروکی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ قائم پورکی روحانی شخصیت پیرعثمان غنی نے قائم پورمیں منشی محمدرمضان ہسپتال بنایاہواہے جہاں وہ خود بھی روحانی علاج کرتے ہیں اوروہاں ان کی جانب سے انتہائی مقدس اشیاء رکھی ہوئی ہیں جن میں حضور ﷺ کے دور کے سکے،خانہ کعبہ کے اندربچھائے جانیوالے کارپٹس، حضور ؐﷺ کے زلف مبارک،روضہ رسول ؐﷺمیں بچھائے جانیوالے کارپٹ، خانہ کعبہ کی پرانی چابی اورتالہ،ریاض الجنہ کے کارپٹ وغیرہ شامل ہیں جس کی وجہ سے اس ہسپتال میں اعلیٰ ترین شخصیات جن میں سیاسی شخصیات، بیوروکریٹس، جوڈیشری سے متعلق شخصیات،اوورسیزپاکستانی زیارت کرنے کیلئے آتی ہیں جبکہ اس مقام پر سیکورٹی کیلئے کوئی مناسب انتظام نہیں، صرف دوسیکورٹی گارڈ موجودہیں جبکہ اس ہسپتال کی حساسیت کودیکھتے ہوئے انتہائی ضروری ہے کہ یہاں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاجاسکے۔

 

اسیروں کی سنی گئی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ