• Saturday, 04 December 2021
اسیروں کی سنی گئی

اسیروں کی سنی گئی

 

بہاول پور(نیاٹائم ویب ڈیسک) سنٹرل جیل بہاول پور میں مقید اسیران کو بہتر ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے مخیر حضرات کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ موسم سرما میں مقید اسیران کو سردی کی شدت سے بچانے کے لیے مخیر حضرات کی طرف سے500گرم کمبل، 150عدد گرم جرسیاں150مردانہ سوٹ اور150زنانہ سوٹ بطور عطیہ جیل کو فراہم کی گئی ہیں جو کہ اندرون جیل مقید غریب اور ضرورت مند اسیران میں تقسیم کردی گئی ہیں تاکہ مقید اسیران سردی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔ جیل انتظا میہ اور اسیران نے مخیر حضرات کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی مخیر حضرات ضرورت مند اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر کھانے کی قیمتوں میں کتنے فیصد اضافہ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ