• Saturday, 04 December 2021
ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر کھانے کی قیمتوں میں کتنے فیصد اضافہ

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر کھانے کی قیمتوں میں کتنے فیصد اضافہ

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) گیس لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے ستائے عوام کی باہر سے کھانا بھی خریدنا مشکل ہوگیا ،شہری ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانوں کی خریداری پرمجبورہوگئے،ہوٹل اور ریسٹورنٹس مالکان نے گیس لوڈشیڈنگ کوجوازبناکر کھانے کی قیمتوں میں 50سے 100 فیصد تک اضافہ کردیا،دال کی ہاف پلیٹ 40روپے سے 50 ،چکن کی ہاف پلیٹ 120 روپے سے بڑھ کر 180 روپے کی ہوگئی۔

روزی کمانے کی وجہ سے مختلف شہروں میں مقیم شہریوں کی اکثریت گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے کھانا خرید کر کھانے پرمجبور ہے۔مہنگائی سے پریشان عوام اضافی بجٹ کے باعث جہاں پہلے ہی سسک رہے ہیں ،وہیں ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے پکے ہوئے کھانوں کی قیمتوں میں 100 ٖفیصد تک اضافہ کر دینے جلتی پرتیل کاکام کررہاہے۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سےمطالبہ کیاہےکہ پکے پکائے کھانوں کی قیمتیں مقرر کرنے کےلیے اپناکرداراداکریں۔

 

الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے متحرک

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ