• Saturday, 04 December 2021
گندم کی پیداوارمیں کونسے ممالک پاکستان سے آگے ؟

گندم کی پیداوارمیں کونسے ممالک پاکستان سے آگے ؟

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) یہ بات کسی حدتک درست ہے کہ امریکہ اور روس گندم کی پیداوارمیں ماہانہ اوسط پیداوار پاکستان سے کم ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس حوالے سے بھارت، بنگلہ دیش اور چائنہ پاکستان سے آگے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی ورائٹیاں تو اچھی ہیں لیکن کاشت کاران ان ورائٹیوں سے مطلوبہ پیداوار حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ طے شدہ اصولوں پرعمل نہ کرنے کی وجہ سےورائٹیوں کی پیداواری صلاحیت اور کھیت سے حاصل ہونے والی اوسط پیداوار میں بہت زیادہ فرق ریکارڈ ہورہاہے۔ 

جرمنی کے پاس گندم کی سب سے زیادہ یعنی 115 من سے زائد پیداواری صلاحیت کی حامل ورائٹی کابیج ہے لیکن جرمنی میں اتنی پیداوار 10 مہینوں میں حاصل ہوتی ہے۔ اسی ورائٹی کی ماہانہ پیداوار 12 من فی ایکڑ سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی ورائٹی گلیکسی 2013 کی ماہانہ پیداوار 16 من فی ایکڑ ریکارڈ ہوئی ہے۔ بالکل اسی طرح چائنہ میں بہترین پیداواری صلاحیت رکھنے والی ورائٹی کی ماہانہ پیداوار تقریبا 13 من فی ایکڑ بتائی جارہی ہے، بھارت میں اوسط تقریبا 15 من فی ایکڑ، بنگلہ دیش میں تقریبا 12 من فی ایکڑ، روس میں تقریبا 7 من فی ایکڑ اور امریکہ میں ساڑھے 9 من فی ایکڑ ماہانہ کے حساب سےریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جانا چاہئے کہ  گندم کی تحقیق میں پاکستان دیگرممالک کے مقابلے میں  کہاں کھڑا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نےسموگ بارے کیاپیش گوئی کردی؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ