• Saturday, 04 December 2021
محکمہ موسمیات نےسموگ بارے کیاپیش گوئی کردی؟

محکمہ موسمیات نےسموگ بارے کیاپیش گوئی کردی؟

 

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے سموگ کے بڑھتی مقدارکوپیش نظررکھتے ہوئےموسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں شہر میں صبح کے وقت اسموگ/ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پنجاب، سندھ میں موسم سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، گلگت اور خیبرپختونخوا میں چترال میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےبلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب سمیت ملک کے کسی علاقے میں بارش کے اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی آئندہ 24 گھنٹوں میں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

 

وزیراعظم نےکونسی نئی امید جگا دی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ