قوم مہنگائی کی چکی میں ،،،منتخب عوامی نمائندوں کوالاونسزکی فکر

قوم مہنگائی کی چکی میں ،،،منتخب عوامی نمائندوں کوالاونسزکی فکر

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)باہمی مفادات پرسب ایک، حکومتی اوراپوزیشن اراکین ذاتی مفادکےمعاملے پرایک پیج پراکٹھے ہوگئے۔ مہنگائی پرعوام کی ترجمانی کاراگ الاپنے والی پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار پیش کی گئی جسسے متفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا۔لیگی رکن اسمبلی راحیلہ خادم کی جانب سے پیش کردہ قراردادمیں موقف اختیارکیاگیاکہ مہنگائی کی وجہ سے گزارہ مشکل ہوگیاہےاس لیے اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافہ کیاجائے ،لیگی ایم پی اے کےمطابق مہنگائی کی وجہ سے گھریلو معاملات صحیح نہیں چل رہے اس لیے الاؤنس میں اضافہ ناگزیرہوچکاہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کااس موقع پر کہناتھا کہ پی آئی اے کے کرائے تین سے چار گُنا پڑھ چکے ہیں،وزیر قانون فوری طور پر فنانس ڈویژن سے بات کریں اور اراکین کے الاؤنس میں اضافہ یقینی بنوائیں۔

بعدازاں پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کو حکومتی اوراپوزیشن اراکین کی تائیدکی وجہ سےمتفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔

 

چیونگم کھاو، کورونا بھگاو ،،،کس کاکہنا؟