• Saturday, 04 December 2021
طلاق کی خبریں۔۔ نک جونس نےخاموشی توڑدی

طلاق کی خبریں۔۔ نک جونس نےخاموشی توڑدی

نیویارک(نیاٹائم ویب ڈیسک):امریکی گلوکار نک جونس نے اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے طلاق کی افواہیں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی جانب سے پہلی پوسٹ کر دی ہے۔

 

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر نک جونس کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

نک جونس نے اپنی ایکسرسائز کی ویڈیو پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے پیر کی موٹی ویشن لیں۔

 

اس کے بعد نک جونس کی پوسٹ پر پریانکا چوپڑا نے بھی کمنٹ کیا اور شوہر سے اظہارمحبت بھی کیا۔

 

یاد رہے کہ معروف انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرف سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام چینج کیے جانے کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان کی نِک جونس سے علیحدگی ہوچکی ہے۔

 

دوسری جانب اس سے متعلق پریانکا کی والدہ مدھو نے پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کے مابین طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی تھی اور ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہ 'یہ سب بکواس ہے ایسی افواہیں مت پھیلائی جائیں۔

 

پریانکا کی والدہ طلاق کی افواہوں پر بول پڑیں

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ