• Saturday, 04 December 2021
بھنوراکرنسی متعارف

بھنوراکرنسی متعارف

 

کولمبیا(نیاٹائم ویب ڈیسک) کولمبیا کے تاجر نے اپنی کرپٹو کرنسی ظاہرکردی ہے۔ کولمبیا کا ایک تاجر لمبے سینگوں والے سیاہ بھنوروں (بیٹلز) کی ٹریڈنگ کررہا ہے، جس نے انٹرنیشنل ٹریڈ میں بھاری بھرکم کمیشن سے بچاؤ کے لیے اپنی کرپٹوکرنسی وضع کی ہے۔

“ٹیرا وائیوا“ نامی کولمبیئن کمپنی بھنوروں کی ٹریڈ کے لیے جاپان کی مارکیٹوں میں مشہور ہے،یہ کمپنی خاص طور پر ہرکولیس، نیپچونس اور ایلیفینٹ بھنوروں کی ٹریڈنگ کرتی ہے۔کمپنی سے وابستہ کارمیلو کیمپوس کا کہنا ہے کہ یہ ایک متبادل راستہ ہے جس کی وجہ سے جاپان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں بھاری کمیشن اور فیس کو کم کیا جاسکتا ہے۔

کولمبیا کے لوگوں نے لمبے سینگ والے بھنورے ’کابوٹومیوشی‘ کے نام پر اس کرنسی کا نام “میوشی کوئن” رکھا ہے ۔ صرف کولمبیا میں ہی اس کرنسی کو 220 کمپنیاں اور تاجر استعمال کررہے ہیں۔ ان میں لباس، ضروری آلات کی دکانیں اور کھانے پینے کی دوکانیں شامل ہیں، اس سلسلے میں کمپنی کوئن کی دوبارہ فروخت پر اپنا حصہ وصول کر لیتی ہے۔

2019 میں اس کرپٹوکرنسی کی قدر محض 30 امریکی سینٹ تھی جو اب بڑھ کر 1.84 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، اب وہ اس کرنسی کا پورے ملک میں پھیلاؤ چاہتے ہیں تاکہ لوگ اس کرنسی کی مد میں اپنے گھریلو بِل بھی اداکرسکیں۔دل چسپ کام یہ ہے کہ لمبے سینگوں والا بھنورا صرف 17 ماہ تک زندہ رہتا ہے جس کی جسامت انسانی ہتھیلی جتنی ہوسکتی ہے، جاپان میں اسے پالتو جانور کی طرح رکھا جاتا ہے اور مرنے پر اس کو محفوظ کرکے لاکٹ کی صورت گلے میں بھی پہنا جاسکتا ہے۔

 

عدلیہ پر حملہ کرنیوالا کون ؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ