• Saturday, 04 December 2021
تصاویرکوایڈٹ نہیں کرتی

تصاویرکوایڈٹ نہیں کرتی

کراچی(نیاٹائم)پاکستان میں اُبھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں نے واضح کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو ایڈٹ نہیں کرتیں بلکہ وہ حقیقی معنوں میں ہی اتنی پیاری ہیں۔

 

درفشاں سوشل میڈیا اور خاص طور پر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بھی متحرک رہتی ہیں اور وہاں تصاویر اورویڈیوز شیئر نگ بھی کرتی ہیں۔

 

حالیہ دنوں میں  ہی انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں تو بعض چاہنےوالوں نے ان کی تصاویر کو ایڈٹ شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز شخصیات جعلی تصاویر کے ذریعے اپنی خوبصورتی کی تشہیر کرکے دوسروں کوٹینس کردیتی ہیں۔

 

درفشاں کی تصاویر پر زویا ناصر نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے کیے گئے کمنٹ میں اداکارہ کی تصاویر کو ایڈٹ شدہ قرار دیا گیاتھا۔

 

صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ انہوں نے درفشاں کی ایک تصویر کو ویڈنگ فوٹوگرافر کے اکاؤنٹ پر دیکھا اور ساتھ ہی سوال کیا کہ شوبز شخصیات تصاویر کو ایڈٹ کرکے خود کو اتنا خوبصورت کیوں دکھاتی ہیں۔

 

لڑکی نے لکھا کہ تصاویر کو ایڈٹ کرکے شیئر کرنے کا عمل شوبز شخصیات کی پریشانی ک دکھاتا ہے اور یہ عمل درست بھی نہیں کہ خوبصورتی کو جعلی طریقے سے بڑھا کرپیش کیا جائے۔

 

ساتھ ہی زویا ناصر نامی صارف نے در فشاں کو اپنے کمنٹ میں مینشن بھی کیا۔ جس پر اداکارہ نے انہیں پیار بھرا جواب دے ڈالا۔

 

اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں واضح کیا کہ ان کی مذکورہ تصویر ایڈٹ شدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اپنی دوسری تصاویر کو ایڈٹ کرتی ہیں۔

 

اداکارہ نے واضح کیا کہ مذکورہ تصویر کو انہوں نے ایسے منفرد زاویے سے کھینچا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسےتبدیل کیا گیا ہے۔

 

درفشاں کا کہنا ہے کہ وہ جتنی تصویر میں خوبصورت نظر آتی ہیں  حقیقت میں بھی اتنی ہی حسین ہیں اور یہ کہ اپنی جسامت کو حقیقی معنوں میں تسلیم کرنے سے بڑھ کر اور کوئی بھی خوبصورت بات نہیں ہوتی۔

 

حدیقہ کیانی عدالتی فیصلے پر خوش

تصاویرکوایڈٹ نہیں کرتی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ