• Saturday, 04 December 2021
اداکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

اداکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

نئی دہلی(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈیاکی معروف اداکارہ و ماڈل عرشی خان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو بگ باس 14 کا حصہ بننے والی اداکارہ عرشی خان نئی دہلی میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ معروف اداکارہ عرشی خان نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر سے اپنی گاڑی میں جارہی تھیں کہ اُسی دوران اُن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

 

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تو اُن کی گاڑی کا ایئر بیگ کھل گیا جس کی وجہ سے اداکارہ محفوظ رہیں اور اُنہیں زیادہ چوٹیں نہیں لگیں۔
خیال رہے بھارتی اداکارہ عرشی خان اس ٹائم بھی خبروں کی زینت بنیں جب طالبان کی جانب سے افغانستان میں کنٹرول سنبھالا گیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر افغان شہریوں اور اپنے رشتہ داروں سے متعلق پریشانی کا اظہار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکا تعلق افغانستان سے اور وہ یہاں انڈیا ہجرت کر کے آئی ہیں۔

 

عرشی خان کا تب اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ افغان خاتون ہیں اور انہیں اپنے افغانی شہریوں کی فکر ہے،انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ میرے رشتے داروں کی پریشانی کے باعث میں ٹھیک طرح سے کھانا بھی نہیں کھاسکی۔

 

دوسری جانب انڈین اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جسکے بعدانہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

پریانکا کی والدہ طلاق کی افواہوں پر بول پڑیں

 

 

اداکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ