• Saturday, 04 December 2021
حدیقہ کیانی عدالتی فیصلے پر خوش

حدیقہ کیانی عدالتی فیصلے پر خوش

 

کراچی(نیا ٹائم) پاکستانی شوبز انڈسٹری  کی  معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سندھ ہائیکورٹ کے  قومی شناختی کارڈ سے متعلق  کیے گئے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

سندھ ہائیکورٹ نے  رواں ماہ اکیس نومبر کو کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک  ڈس ابیل  بچی کے کیس کا فیصلہ سنایا اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی   کو حکم جاری کیا  کہ ایسے بچے جن کی پرورش  تن تنہا  ماں یا باپ نے کی ہے ان کے شناختی کارڈ کا اجرا خاتون یا مرد سرپرست کے نام پر کیا جائے۔

 

اداکارہ حدیقہ کیانی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو اپنے  سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور  کہاکہ صرف اللہ ان خواتین کی مشکلات  سے واقف  ہے  جو اس ملک میں اپنے بچوں کی  اکیلے پرورش کررہی ہیں۔حدیقہ کیانی  کا مزید کہنا تھا  کہ آج اس عدالتی  فیصلے کے بعد ہمارا ملک  مزید ایک قدم آگے کی  طرف بڑھ گیا ہے۔

 

گلوکارہ  حدیقہ  کیانی نے  پاکستانی عدالتوں میں ایسے کیسز  میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا بھی کیا  جنہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے اس  عدالتی فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔ یادرہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جس کو اداکارہ نے گود لیا ہوا ہے۔

 

 

پریانکا کی والدہ طلاق کی افواہوں پر بول پڑیں

 

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ