• Saturday, 04 December 2021
محبوبہ کیلئے  دانتوں کاہار۔۔ حقیقت سامنے آگئی

محبوبہ کیلئے دانتوں کاہار۔۔ حقیقت سامنے آگئی

مصر(نیاٹائم ویب ڈیسک):چند روز پہلے غیر ملکی میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کیک نامی مصری نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ لیزا کو محبت اور وفاداری کا یقین دلانے کے لئے اپنے دانتوں کو اکھاڑ کر ہار بنادیاتھا۔

 

اسی حوالے سے ایک نوجوان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پرزیرگردش تھی جس میں یہ دیکھا گیا کہ اس نوجوان کے منہ میں دانت نہیں ہیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں دانتوں سے بنا ہار بھی دکھایا جارہاہے۔

 

آخر معاملے ہے کیا؟


ریئیلٹی میں تصویر میں دکھائی دینے والا یہ مذکورہ شخص ایک مصری اداکار ہے جس کا نام مصطفیٰ سلیمان ال سید ہے۔ مصطفیٰ نے رواں سال اکتوبر میں یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔


اداکار نے تصویر کے کولاج پر عربی زبان میں کیپش بھی درج کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 'میں نے محبت کی خوبصورت مثال دیکھی کہ جب آپ اپنے ہی دانتوں سے ہار بناکر اس شخص کو دے دیں جس کوآپ پسند کرتے ہیں۔

 

تاہم رائٹرز نے جب مصری اداکار سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے تصدیق کی کہ وہ صرف ایک مذاق تھا اور یہ تصویر ایڈٹ کی ہوئی ہے۔

 

خیارل رہے کہ اس پوسٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی تھی اور ہرکوئی اس پر اپنے اپنے لخاظ سے تبصرے کر رہا تھا اور اسے حقیقت سمجھ رہاتھا۔تاہم اب اسکی معاملےکی حقیقت سامنے آگئی ہے کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں کیا گیا اور یہ صرف ایک مذاق تھا۔

 

محبت کےنام پرایک اورتاج محل تعمیر

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ