• Saturday, 04 December 2021
‘بھنگی‘ نے یووی سنگھ کو جیل کی ہوا کھلا دی

‘بھنگی‘ نے یووی سنگھ کو جیل کی ہوا کھلا دی

 

بھارت(نیا ٹائم ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کو ہریانہ کی پولیس نے گرفتارکیا لیکن انہیں ہائی کورٹ کے حکم پرعبوری ضمانت ملنے کےبعد رہا کردیا گیا ہے۔مبینہ طور پر انہیں ذات پات پر مبنی تبصرہ کرنے پرگرفتارکیا گیاتھا۔یووراج سنگھ نے مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں تعصب پر مبنی الفاظ کا استعمال کیا تھا۔سابق کرکٹر سے تین گھنٹے تک تفتیش کی گئی، بعد ازاں ان کی ضمانت پر رہائی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق یووراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ اپنی انسٹاگرام لائیو گفتگو کے دوران یوزویندر چہل کو ‘بھنگی’ کہہ کر پکارا تھا۔یووراج سنگھ کے خلاف بھارتی لیگ اسپنر کے لیےمتعصبانہ الفاظ استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

یووراج نے بعد میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی قسم کی تفاوت پر یقین نہیں رکھتے۔رجت کلسن نامی شخص نے پولیس میں یوراج سنگھ کے خلاف ایف آئی آردرج کروائی تھی۔ شہری کی جانب سے دائر درخواست کے بعد یوراج سنگھ نے اس معاملے میں چندی گڑھ ہائی کورٹ رخ کیا اور اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی اپیل دائر کی ہے۔یوراج سنگھ نے اپنی اپیل میں بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ دوستوں کے ساتھ ان کی لائیوگفتگو کی غلط تشریح کی گئی اور بات کو غلط زمرے میں لیا گیا۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ